دوہرا رستہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

دوہرا رستہ یا ڈبل سڑک شاہراہ کی ایک قسم ہے جس میں ٹریفک کے آنے اور جانے کے الگ الگ راستے ہوتے ہیں جو کہ مرکزی حد بندی سے الگ ہوتے ہیں۔ دو یا زیادہ رستوں والی سڑکیں جو کنٹرولڈ رسائی کے ساتھ اعلی معیار کے مطابق بنائی جاتی ہیں عام طور پر دوہرے رستے کے بجائے موٹر ویز ، شاہراہ وغیرہ کہ درجہ میں آتی ہیں۔

مرکزی حد بندی کے بغیر سڑک دو طرفہ کہلاتی ہے۔ دوہرے رستے دو طرفہ رستے کی نسبت زیادہ محفوظ ہیں اور اس کے نتیجے میں عام طور پر رفتار کی حد زیادہ ہوتی ہے اور طویل فاصلے کے سفر میں ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرتی ہے۔

اے63 کے قریب ایک عام برطانوی دوہری سڑک ہل ، انگلینڈ