دیا نرائن نگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

منشی دیا نرائن نگم اردو کے نامور ادیب اور صحافی تھے۔ وہ 1882ء کو کانپور، اترپردیش میں ایک کائستھ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد منشی کنہیا لال، دادا منشی شیو سہائے اور چھوٹے بھائی منشی گور سہائے کانپور کے ممتاز وکلا میں سے تھے۔ اردو فارسی اور انگریزی تعلیم گھر پر ہوئی۔ 1903ء میں کرائسٹ چرچ کالج کانپور سے بی اے کیا۔ ابتدا میں مخزن لاہور میں مضامین لکھے۔ پھر کانپور سے ذاتی ماہنامہ جاری کیا جس نے تقریباً نصف صدی تک علم و ادب کی خدامات انجام دیں۔ماہنامہ زمانہ اور ہفت روزہ آزاد کے مدیر رہے۔ 2 نومبر 1942ء کو کانپور میں انتقال ہوا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مولوی محبوب عالم، اردو صحافت کی ایک نادر تاریخ یعنی فہرست اخبارات ہند، مقدمہ و حواشی ڈاکٹر طاہر مسعود، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور،1992ء، ص 211