رابن (کردار)
Appearance
رابن بیٹ مین کا ساتھی کردار ہے۔ یہ کردار ڈی سی کامکس کے ذریعہ شائع کردہ امریکی کامک کتابوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ بہت سے کردار ہیں جو رابن بنے، لیکن پہلا کردار ڈِک گریسن تھا۔ رابن کا پہلا ورژن ڈیٹیکٹو کامکس #38 (اپریل 1940) میں پیش کیا گیا تھا۔ اسے باب کین، بل فنگر اور جیری رابنسن نے بنایا تھا۔ ڈک گریسن ایک نوجوان ایکروبیٹ تھا جس کے والدین کو قتل کر دیا گیا تھا۔ بروس وین عرف بیٹ مین نے اس کی پرورش کی، اپنے ساتھ شریک کرلیا اور اِسے لڑائی کی تربیت دی۔ ڈِک بالآخر بالغ ہو گیا اور نائٹ ونگ بن گیا۔ یہ ٹین ٹائٹنز کا ممبر ہے۔