راج کمار (کنڑا اداکار)
کننڑ فلموں کے مشہور و معروف اداکار۔ کرناٹک اور تامل ناڈو کی سرحد پر واقع ایک گاؤں گجنور میں پیدا ہوئے۔ آٹھ سال کی عمر سے فلموں میں اداکاری کی شروعات کی۔ لیکن بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ’بیدارہ کنّپا‘ 1954ء میں ریلیز ہوئی۔ فلموں میں گاتے بھی رہے۔ 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
ریاست کرناٹک میں انہیں بھگوان کی طرح پوجا جاتااور احترام میں عام طور پر انہیں ’انناورو‘ یعنی بڑے بھائی کے نام سے پکارا جاتا۔
فلموں کے ساتھ ساتھ اداکار راج کمار چھ برس قبل اس وقت بھی سرخیوں میں آئے تھے جب خوفناک ڈاکو ویرّپن نے انہیں اغواء کر لیا تھا اور وہ تقریباً 100 دن تک جنگل میں یرغمال بنے رہے۔ راج کمار کی مقبولیت اور ان کے احترام کے پیشِ نظر ریاستی حکومت نے ویرًپن کی تمام مانگوں کو مان لیا اور اس کے بعد ہی راجکمار کو رہائی مل سکی۔
ڈاکٹر راج کمار کو کننڑ فلم انڈسٹری کی عظیم خدمات کے لیے ملک کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے اوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دل کا دورہ پڑنے سے بنگلور میں ان کا انتقال ہوا۔
حوالہ جات[ترمیم]
- 1929ء کی پیدائشیں
- 2006ء کی وفیات
- بنگلور کے مرد اداکار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے مرد گلوکار
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مرد فلمی گلوکار
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- تمل ناڈو کے مرد اداکار
- دادا صاحب پھالکے اعزاز یافتگان
- ضد ابہام صفحات
- ضلع ایروڈ کی شخصیات
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- کرناٹک
- کنڑ شخصیات
- کنڑا پس پردہ کے گلوکار
- کنڑا سنیما کے مرد اداکار
- کنڑا مرد اداکار
- وفیات بسبب دورہ قلب
- بنگلور کے گلوکار
- ضلع چامراج نگر کی شخصیات
- بھارت میں لاپتہ افراد کے کیس
- اغوا شدہ بھارتی شخصیات