رام جی لدھا نکم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رام جی لدھا نکم
ذاتی معلومات
مکمل نامرام جی لدھا نکم
پیدائش10 فروری 1900(1900-02-10)
پدھر, برطانوی ہند (اب گجرات، بھارت)
وفات20 دسمبر 1948(1948-12-20) (عمر  48 سال)
راجکوٹ، گجرات (بھارت)، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا تیز گیند باز
تعلقاتامر سنگھ (کرکٹ کھلاڑی) (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 16)15 دسمبر 1933  بمقابلہ  انگلستان
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 27
رنز بنائے 1 325
بیٹنگ اوسط 0.50 8.55
100s/50s -/- -/1
ٹاپ اسکور 1 70
گیندیں کرائیں 138 4741
وکٹ - 125
بولنگ اوسط - 17.37
اننگز میں 5 وکٹ - 5
میچ میں 10 وکٹ - 3
بہترین بولنگ - 8/14
کیچ/سٹمپ 1/- 25/-

رام جی لدھا نکم राम जी लढा नाकामो (پیدائش: 10 فروری 1900ء پدھر، گجرات) | (انتقال: 20 دسمبر 1948ء راجکوٹ، گجرات) ایک ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی تھے جس نے 1933ء میں اپنا اکلوتا ٹیسٹ کھیلا ان کے ایک بھائی امر سنگھ (کرکٹ کھلاڑی) نے بھی بھارت کی طرف سے ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی تھی۔

کرکٹ کیریئر[ترمیم]

رام جی تیز گیند باز تھے۔ 1931-32ء میں فرسٹ کلاس میچ میں اس نے نظام کے سٹیٹ ریلوے اے کے خلاف فری لوٹرز کے لیے 14 رن پر 8 اور 32 رن پر 4 دیے۔ ان کے بھائی امر سنگھ (کرکٹ کھلاڑی) نے دیگر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

اعداد و شمار[ترمیم]

رام جی نے بھارت کی طرف سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جس کی دو اننگز میں وہ صرف ایک ہی رن بنا سکے جبکہ 27 فرسٹ کلاس میچوں کی 40 اننگز میں 2 مرتبہ ناٹ آوٹ رہ کر انھوں نے 70 کے بہترین انفرادی سکور کے ساتھ 325 رنز سکور کیے۔ ان کی اوسط 8.56 رہی جس میں 25 کیچ اور ایک نصف سنچری بھی ریکارڈ کا حصہ تھی۔ رام جی نے 2172 رنز دے کر 125 وکٹیں اپنے نام کیں۔ 8/14 ان کی کسی ایک اننگ کی بہترین بولنگ کا ریکارڈ ہے۔ 17.37 کی اوسط کے ساتھ انھوں نے 5 دفعہ کسی ایک اننگ میں 5 یا اس سے زائد وکٹ حاصل کیے۔

انتقال[ترمیم]

رام جی لدھا نکم 09 ستمبر 1981ء راجکوٹ، گجرات میں 48 سال اور 314 دن کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]