رفیق منزل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رفیق منزل،کل ہند طلبہ تنظیم ایس آئی او انڈیا کا ترجمان رسالہ ہے۔یہ رسالہ نظریاتی اور فکری تحاریر کے لیے مشہور ہے۔اس میں جدید و قدیم موضوعات پر اسلامی نقطہ نظرسے پر مغز تحریریں شائع ہوتی رہی ہیں۔ اس کے متعدد کالمز میں ادبی فن پارے، حالات حاضرہ، کتابوں کا تعارف وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ رفیق منزل کی ویب گاہ پر اس کا تعارف کچھ یوں ہے،

"رفیقِ منزل طلبہ و نوجوانوں کی بزمِ فکر و نظر ہے۔ ادارہ رفیقِ منزل اس پورٹل اور ماہنامہ شماروں کے ذریعے فکری، تعلیمی، سماجی اور سیاسی موضوعات پر گفتگو کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر بہتر راہیں تلاشنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ نئے قلم کاروں کے لیے ایک خوبصورت تجربہ گاہ بھی ہے اور دانشوران و محقیقین کی تحریروں کا خزینہ بھی۔"[1]

رفیق منزل کا اجرا 1987 میں ہوا اور منور حسین فلاحی اس کے پہلے مدیر تھے جنھوں نے 1990 تک کی ادارت کے فرائض انجام دئے۔[2] رفیق منزل کے موجودہ مدیر مبشر الدین فاروقی ہیں اور اسامہ اکرم معاون مدیر ہیں۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ہمارے بارے میں"۔ رفیق منزل۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2022 
  2. "رفیق منزل"۔ Rekhta۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2022 
  3. "ہماری ٹیم سے ملیں"۔ رفیق منزل۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 اگست 2022