رمیزہ نظامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مدیرہ انتظامی ماہنامہ پھول (لاہور)

رمیزہ مجید نظامی 2014ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد وہ بااثر نوائے وقت گروپ آف پبلی کیشنز کی باضابطہ وارث قرار پائیں، روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر مجید نظامی کی لے پالک بیٹی ہیں، ان کے والد کا نام میاں عارف تھا ‘جبکہ ان کی والدہ کا نام غزالہ بی بی ہے، ان کے دو بھائی اور ایک بہن بھی ہے

وہ گروپ میں 2009ء میں شمولیت اختیار کر چکی تھیں اور گروپ کے دونوں اخبار نوائے وقت اور دی نیشن کے لیے کام کیا،

اخباری صنعت کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کی اب بھی ایک فعال رکن ہیں۔ انھوں نے 2015-16 کے عرصہ کے لیے وائس پریذیڈنٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں،