رواہا نیشنل پارک

متناسقات: 7°30′S 35°00′E / 7.500°S 35.000°E / -7.500; 35.000
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رواہا نیشنل پارک
مقامتنزانیہ
قریب ترین شہرایرنگا
متناسقات7°30′S 35°00′E / 7.500°S 35.000°E / -7.500; 35.000
رقبہ20,226 کلومیٹر2 (7,809 مربع میل)
زائرین21,267 (in 2012[1])

رواہا نیشنل پارک تنزانیہ کا ایک قومی پارک ہے۔ سنہ 2008ء میں اسانگو گیم ریزرو اور دیگر اہم آبستانوں کو پارک میں شامل کرنے سے اس کا رقبہ بڑھ کر تقریباً 20226 کلومیٹر (7809 مربع میل) ہو گیا۔

پارک ایرنگا سے تقریباً 130 کلومیٹر (81 میل) مغرب میں ہے۔ یہ پارک 45000 مربع کلومیٹر (17000 مربع میل) پر پھیلے ہوئے، رنگوا۔کزیگو۔مہیسی ماحولیاتی نظام کا ایک حصہ ہے، [2] جس میں کزیگو، مہیسی اور رنگوا گیم ریزرو اور مبومیپا جنگلی حیات کے انتظام کا علاقہ شامل ہیں۔ [3]

پارک کا نام عظیم رواہا ندی سے ماخوذ ہے، جو اس کے جنوب مشرقی حاشیے کے ساتھ بہتی ہے اور گیم دیکھنے کا مرکز ہے۔ ارینگا سے ایک کچی سڑک پر کار کے ذریعے پارک تک پہنچا جا سکتا ہے اور یہاں دو ہوائی پٹیاں ہیں؛ مسیمبے (پارک ہیڈ کوارٹر) میں مسیمبے ہوائی پٹی اور جونگو میرو ایر اسٹرپ ، جونگو میرو رینجر پوسٹ کے قریب۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Tanzania National parks Corporate Information"۔ Tanzania Parks۔ TANAPA۔ 17 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2015 
  2. ^ ا ب "Ruaha National Park"۔ Tanzania National Parks۔ 2012۔ 29 ستمبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2014 
  3. Mbomipa Wildlife Management Area.