روزنامہ جہان پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روزنامہ جہان پاکستان، پاکستان کا ایک معتبر اخبار ہے۔ جو عرصہ دس سال سے پاکستان کے مختلف شہروں سے مسلسل شائع ہو رہا ہے ۔ اس کا ہیڈ آفس ڈیفنس روڈ لنک رائے ونڈ روڈ لاہور میں ہے۔

اخبار کے پبلشر اور پرنٹر ایم اے روف صاحب ہیں، ایڈیٹر ان چیف اویس روف صاحب ہیں جبکہ گروپ ایڈیٹر ضیا تنولی صاحب ہیں ۔

روزنامہ جہان پاکستان اور اس سے منسلک ویب گاہ جہان پاکستان ڈاٹ پی کے اور جہان پاکستان ڈاٹ کام سلیش ای پیپرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ jehanpakistan.com (Error: unknown archive URL) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو زبان و ادب کی ترویج کے ساتھ ساتھ قارئین کو بر وقت خبریں بھی فراہم کرتی ہے۔

جہان پاکستان کا مقصد غیر جانبدار رہتے ہوئے معزز قارئین کو بغیر کسی سیاسی، سماجی، لسانی و مذہبی اور علاقائی اختلاف کے قومی و بین الاقوامی صورت حال سے”باخبر رکھنا ہے“۔

جہان پاکستان اپنے قارئین کو تفریح اور معلومات فراہم کرنے کے لیے معروف لکھاریوں کے دلچسپ مضامین، شاعری، خبریں، کالم اور اہم تاریخی واقعات بھی پیش کرتا ہے۔

سب سے بڑھ کر جہان پاکستان اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ روزنامہ جہان پاکستان اور جہان پاکستان ڈاٹ پی کے پر شائع ہونے والے مواد کے ذریعے نہ صرف قارئین کا علمی ذوق پروان چڑھے بلکہ پاکستان کا مثبت امیج بھی دنیا تک پہنچے۔

پاکستان، عالم اسلام اور دیگر دنیا کی معروف اور اپنے اپنے شعبہ حیات میں منفرد خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کی زندگی کے بارے میں قارئین کو معلومات فراہم کرنا روزنامہ جہان پاکستان اور جہان پاکستان ڈاٹ پی کے کا خاصا ہے۔

روزنامہ جہان پاکستان نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کے لیے روزنامہ جہان پاکستان ۔ سنڈے میگزین اور جہان پاکستان ڈاٹ پی کے کا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔