ساحر بھوپالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ساحر بھوپالی کا حقیقی نام محمد خاں اور تخلص ساحر تھا۔

مختصر حالات زندگی[ترمیم]

1911ء میں وہ بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ اسکولی تعلیم کی تکمیل ہوتے ہوتے ان کی سننے کی صلاحیت متاثر ہو گئی تھی۔ آگے کی تعلیم کا یوں سدّباب ہو گیا۔ وہ کافی وقت بمبئی (موجودہ ممبئی) میں رہے تھے۔ ان کا کلام ماہ نامہ’’نگار‘‘ میں چھپتا تھا۔ ان کے دو شعری مجموعے’’صدائے دل‘‘ اور ’’ید بیضا‘‘ زیور طبع سے آراستہ ہوکر دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]