فیلڈ مارشل
مردِ میدان[1][2] جسے انگریزی زبان مین فیلڈ مارشل کہتے ہیں، یہ اعلیٰ ترین عسکری عہدہ ہے، جو جنرل (سالار) افسران کے تمام رتبات سے بالا ہوتا ہے۔ عموماً یہ کسی فوج کا سب سے بڑا عہدہ ہوتا ہے (ان ممالک میں جہاں ”جنرالسیمو“ کا رتبہ موجود نہیں) اور اسی وجہ سے بہت کم افراد کو یہ عہدہ دیا جاتا ہے۔ جدید افواج میں اسے پانچ ستاروں والا عہدہ (OF-10) سمجھا جاتا ہے۔
کئی ممالک میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے لیے عمومی طور پر کسی جنرل کی غیر معمولی جنگی کامیابی (مثلاً جنگ میں فتح) شرط رہی ہے۔ تاہم اس رتبہ کو بعض مواقع پر ڈویژن کی قیادت یا بریگیڈ کی قیادت کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اس رتبے کے مختلف استعمالات کی مثالیں درج ذیل ممالک میں دیکھی جا سکتی ہیں: افغانستان، آسٹریا و ہنگری، پاکستان، پروشیا / جرمنی، بھارت اور سری لنکا میں غیر معمولی عسکری کارنامے پر؛ اسپین اور میکسیکو میں ڈویژن کمانڈ کے طور پر (ہسپانوی میں: Mariscal de campo)؛ فرانس، پرتگال اور برازیل میں بریگیڈ کمانڈ کے طور پر (فرانسیسی: Maréchal de camp، پرتگیزی: Marechal de campo)۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ غلام مصطفٰی قاسمی؛ وفاؔ راشدی، مدیران (1990)۔ "خصوصی شمار بیاد امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھی"۔ الولی۔ حیدرآباد: شاہ ولی اللہ اکیڈمی۔ ج 14 شمارہ 1–2: 57
- ↑ اختر الواسع؛ فرحت اللہ خاں، مدیران (2005)۔ "خصوصی شمارہ بیاد مولانا عبید اللہ سندھی"۔ سہ ماہی اسلام اور عصر جدید۔ نئی دہلی: ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ ج 37 شمارہ 3: 240