سامنے کا تصادم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دو کاریں آمنے سامنے ٹکرا گئیں
ہدایتی تختی

تصادم یعنی ایک گاڑی کا دوسری گاڑی سے ٹکرا جانا جو ٹریفک حادثے کی ایک قسم ہے، جہاں دو گاڑیاں آمنے سامنے ٹکرا جاتی ہیں مثلاً دو کاروں یا دو ٹرینوں یا دو سمندری جہازوں کا آمنے سامنے ایک دوسرے سے ٹکرانا یا دو ہوائی جہازوں کا دو مخالف سمتوں میں ایک دوسرے سے ٹکرانا۔ ہوائی جہازوں کا ٹکرانا عام گاڑیوں کے ٹکرانے سے مختلف ہوتا ہے۔[1]

اسباب[ترمیم]

اس طرح کے تصادم کے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں۔ کبھی کسی ایک ٹکرانے والی گاڑی یا جہاز کے ڈرائیور یا پائلٹ کی غلطی ہو سکتی ہے، کبھی دونوں بر سر خطا ہو سکتے ہیں۔ کبھی کسی ایک گاڑی کی تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، مثلًا بریک کا ناکام ہونا۔ کبھی ناسازگار حالات ہو سکتے ہیں، مثلًا کہرے کے سبب ڈرائیوروں کا ٹھیک سے نہ دیکھ پانا۔ ریل حادثوں میں غلط سگنلوں کا ملنا بھی اہم سبب ہوتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]