سانچہ:آج کا لفظ/6
Appearance
عموماً کہا جاتا ہے: ہم وہاں سے بے نیل و مرام آئے لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم وہاں سے بے نیل مرام آئے اس لیے کہ: نیل یعنی پانا، حاصل کرنا اور مرام یعنی مقصد، نیل مرام کا مطلب ہوتا ہے حصول مقصد۔ لہذا ان دونوں لفظوں کے درمیان و کا استعمال درست نہیں۔ |