سانچہ:باب:کرکٹ/منتخب مقالہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے شہر کراچی کا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔ یہاں کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور کراچی کی مقامی کرکٹ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔ اسٹیڈیم میں 40 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کی بدولت یہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا کھیل کا میدان ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا پانچواں اور پاکستان کا گیارہواں فرسٹ کلاس میدان ہے۔ یہاں برقی قمقمے اور عظیم الجثہ ٹیلی اسکرین بھی نصب ہے جس کی بدولت یہ دنیا کے جدید ترین میدانوں میں شمار ہوتا ہے۔