سانچہ:/مسلم سائنس کا مستقبل/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ کا مطالعہ یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ سائنس (دنیاوی علم) سے ہی کسی بھی قوم کا مستقبل تابناک بن سکتا ہے اور یہی بات مکمل صحت کے ساتھ اسلام کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے کہ دراصل سائنس (مسلم سائنس) ہی اسلام کا مستقبل ہے۔ یہاں لفظ مسلم سائنس کا استعمال کیا گیا ہے کیونکہ متعدد تاریخی ، معاشری اور سائنسی ماہرین کی راۓ میں کوئی بھی قوم سائنس و ٹیکنالوجی کو مستعار لے کر ترقی نہیں کرسکتی بلکہ کسی بھی قوم کی سائنسی ترقی سے مراد ہی یہ لی جاتی ہے کہ وہ سائنس اس قوم کے اندر اپنی جڑیں رکھتی ہو اور نا تو اس قوم کی تہذیب سے متضاد ہو اور نا ہی اسکے مذہب سے۔

"Muslims can run a modern state in an Islamic way, and this is what the West has got to see... There are all kinds of ways in which people can be modern, and Muslims should be allowed to come to modernity on their own terms and make a distinctive Islamic contribution to it." Karen Armstrong [1]۔

مسلمان ایک --- جدید ریاست --- اسلامی طرز پر بنا سکتے ہیں، اور یہی وہ بات ہے جو مغرب کے سامنے آۓ گی۔۔۔۔ تمام اقسام کے انداز زندگی ہیں جن میں افراد خود کو جدید بنا سکتے ہیں، اور مسلمانوں کو بھی اس بات کی اجازت ہونا چاہیۓ کہ وہ خود اپنے انداز و اطوار سے جدت کی جانب آسکیں اور اس میں ایک مخصوص اسلامی حصہ داری کرسکیں۔ کیرن آرمسٹرونگ۔

حوالہ جات و بیرونی روابط[ترمیم]

  1. Karen Armstrong: Islam and the West. Interview by Omayma.