ساون (2017ء فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ساون
جہد بقا
ساون
ہدایت کار فرحان عالم
پروڈیوسر مشہود قادری
اسما قادری
تحریر مشہود قادری
ستارے
موسیقی Emir Işılay
سنیماگرافی فرحان عالم
ایڈیٹر آسیم سنہا
پروڈکشن
کمپنی
کلاکار پروڈکشنز
تقسیم کار جیو فلمز
تاریخ اشاعت
  • جولائی 2017ء (2017ء-07) (Madrid)[1]
ملک پاکستان
زبان اردو

ساون (انگریزی: Saawan) سال 2017 کی بننے والی موضوعاتی فلم ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر مشہود قادری اور ڈائریکٹر فرحان عالم ہیں ۔ اس فلم کی کہانی ایک پولیو زدہ بچے کے جدو جہد پر مبنی ہے جو تن تنہا ویران گاؤں میں اپنے حالات سے لڑتا ہے اور بالآخر کئی بڑے برائیوں کو انجام پہنچا کر اپنے ماں باپ سے آ ملتا ہے ۔ ۔[2] فلم کے نمایاں کرداروں میں عارف با حلیم ، سید کرم عباس ، سلیم معراج ہیں ۔ پولیو زدہ بچے کا کردار سید کرم عباس نے کیا ہے جو پہلے ہی رام چند پاکستانی نامی فلم سے شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید جن بچوں نے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان میں دانیال یونس ، مہک ذوالفقار ، سید محمد علی بھی شامل ہیں ۔ جب کہ ایک لنگڑے کتے کا بھی اہم کردار پوری کہانی میں شامل رہا ہے ۔ ۔[3] اس فلم کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ پاکستانی فلم کی تاریخ میں یہ واحد فلم ہے جو نوے ویں آسکر کے لیے نامزد ہوئی ۔ پاکستان میں جاری ہونے سے پہلے یہ فلم بین الاقوامی میلوں میں ایوارڈ اپنے نام کر کے اپنی خوبیاں منوا چکی تھی ۔ ۔[4][5]

کہانی[ترمیم]

فلم کی ابتدا پولیو زدہ بچے ساون کے ساتھ ہونے والے اس سانحے سے ہوتی ہے جس میں اس کے گاؤں کو خالی کر کے جانے والے اس کے ماں باپ اس کو حادثاتی طور پر گاؤ ں میں تنہا چھوڑ جاتے ہیں ۔ جس کے بعد وہ بچہ گاؤ ں میں سے اپنے رہنے کھانے پینے کی اشیاء ڈھونڈ کر گزارا کرتا ہے بالآخر ایک دن اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر گاؤں کے باہر سے آنے والی کسی پر اسرار آواز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جس کے دوران میں اس کا سامنا کچھ ایسے بچوں سے ہو جاتا ہے جو اغوا کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں مگر اب ان کو گھر جانے کا راستہ ڈھونڈنا ہے ۔ ۔[6]

کردار[ترمیم]

  • سید کرم عباس بہ طور ساون
  • عارف باحلیم بہ طور ساون کا باپ
  • نجیبہ فیض بہ طور ساون کی ماں
  • سلیم معراج بہ طور اغوا کار
  • عمران اسلم بہ طور رپورٹر
  • ٹیپو شریف بہ طور اغوا کار
  • شاہد نظامی بہ طور سیاست دان
  • سحرش قادری
  • حفیظ علی
  • دانیال یونس بہ طور ساون کے ساتھ بچہ
  • مہک ذوالفقار بہ طور ساون کے ساتھ بچی
  • سید محمد علی
  • لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ایس اے اے نجمی
  • لیام بہ طور کتا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Pakistani movie 'Saawan' impresses all at Madrid film festival"۔ www.geo.tv۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017۔
  2. Wajiha Jawaid (25 دسمبر 2015)۔ "Farhan Alam's 'Saawan' carries a message of hope for disabled kids"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017۔
  3. "Saawan Is A "quest For Survival" Against All Odds"۔ دی نیوز۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2016۔
  4. "Pak Selection Committee nominates 'Saawan' for Oscar"۔ Geo TV۔ 17 ستمبر 2017۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017۔
  5. Patrick Frater (17 ستمبر 2017)۔ "Desert Drama 'Saawan' Selected by Pakistan for Oscar Contention"۔ Variety۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2017۔
  6. Saira Khan (20 جولائی 2017)۔ "Farhan Alam's 'Saawan' to release across Pakistan"۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2017۔

بیرونی روابط[ترمیم]