سبحان اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سبحان اللہ کے لغوی معنی "پاک ہے اللہ" کے ہیں، یعنی اللہ ہر عیب و برائی سے پاک ہے۔ یہ الفاظ اللہ تعالی کی شان و عظمت کو بیان کرنے کے لیے کہے جاتے ہیں۔ یہ الفاظ عموماً لوگ حیرانی کا اظہار کرتے یا داد دیتے ہوئے بھی کہتے ہیں۔ ان الفاظ کا استعمال ہمیں محاورات میں بھی ملتا ہے مثلاً

بڑے میاں سو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ

اس کے علاوہ چند اشعار میں بھی ان کا استعمال کیا گیا ہے مثلاً

  • انبیا کہتے تھے خوش ہوکے تری شان اللہ
  • آفریں خواں تھے فرشتے بھی کہ سبحان اللہ