سبط حسن خاور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ممتاز شاعر

پیدائش[ترمیم]

خاور رضوی کا اصل نام سید سبط حسن رضوی اور تخلص خاورؔ ہے۔ وہ ایک سید خاندان میں یکم جون 1938ء کو ( کچھ کے نزدیک 1936ء مگر یہ درست نہیں ان کے سرکاری کاغذات کے مطابق ان کا یومِ پیدائش 1938ء ہے) پیدا ہوئے۔

شاعری[ترمیم]

انھوں نے شاعری کی تعلیم اپنی والدہ عابدہ بیگم جو خود ایک نامور شاعرہ تھیں۔ خاور رضوی کے ماموں اور خالہ بھی اعلٰی پائے کے شاعر تھے۔ ان کے والد سید نجم الحسن رضوی نے فوج میں اپنی خدمات انجام دی اور انھوں نے خاوررضوی کا ساتھ دیا اور انکا حوصلہ بڑھایا۔

تعلیم[ترمیم]

خاور رضوی نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ اس کے بعد انھوں نے گورنمنٹ اسکول کیمبل پور (اٹک) سے میٹرک کیا اس کے بعد گریجویشن انھوں نے گورنمنٹ کالج اٹک سے کی۔ اس کے بعد پوسٹ گریجویشن لیکچرر پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کی۔

ملازمت[ترمیم]

تعلیم مکمل کرنے کے بعد انھوں نے تین نوکریاں کیں۔سب سے پہلے وہ استاد تعینات ہوئے اس کے بعد بنکنگ کے شعبے میں گئے اور اس کے بعد سوشل سیکورٹی میں رہے اور اسی محکمے میں ڈاائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے۔

وفات[ترمیم]

اچانک گھر سے ڈیوٹی پر جا رہے تو ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے 15 نومبر 1981ء کو انتقال کر گئے۔انھیں احمد پور سیال ضلع جھنگ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔