ستپوڑا قومی باغستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ستپوڑا نیشنل پارک
Amazing Landscape @Satpura Tiger Reserve.jpg
ستپوڑا ٹائیگر ریزرو
Map showing the location of ستپوڑا نیشنل پارک
Map showing the location of ستپوڑا نیشنل پارک
مدھیہ پردیش میں واقع
مقام ہوشنگ آباد، مدھیہ پردیش، بھارت
قریب ترین شہر پپریہ
رقبہ 524 کلومیٹر2 (202 مربع میل)
قیام 1981
انتظامی ادارہ مدھیہ پردیش محکمۂ جنگلات
سرکاری ویب سائٹ

ستپوڑا قومی باغستان (ستپوڑا تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع میں واقع قومی باغستان ہے۔ ستپوڑا سلسلہ کوہ کی وجہ سے اس کو یہ نام ملا ہے۔ یہ 524 مربع کلومیٹر (202 مربع میل) کے رقبے پر محیط ہے۔[1] ستپوڑا قومی باغستان کے ساتھ بوری اور پچمڑھی جنگلی حیات پناہ گاہوں کو ملا کر 2,200 مربع کلومیٹر (850 مربع میل) کا متحدہ وسطی بھارتی ماحولیاتی نظام بن جاتا ہے۔ یہ قومی باغستان کی اشاعت 1981ء میں ہوئی۔[2]

تاریخ[ترمیم]

ستپوڑا سلسلہ کوہ کی وجہ سے اس کو یہ نام ملا ہے۔ لفظ ستپوڑا سنسکرت کے سپت پورا سے مشتق ہے، جس کا معنیٰ سات پہاڑ ہے۔ ماحولیاتی اور تجارتی اہمیت کے باعث یہ بھارت کے سب سے پہلے اعلان شدہ متحفظہ جنگلاتی علاقوں میں شامل ہے۔ 1981ء میں اس کو قومی باغستان کا درجہ دیا گیا۔ یہ باغستان 528.73 مربع کیلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے سال 2000ء میں تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر اعلان کیا گیا۔ بوری اور پچمڑھی حیاتی پناہ گاہوں کو ملا کر یہ باغستان 'تحفظ شدہ علاقہ برائے شیر' بن جاتا ہے، جو ہوشنگ آباد اور چھندواڑا ضلع کے 1427 مربع کیلومیٹر رقبے پر محیط ہے۔[3]

آب و ہوا[ترمیم]

ستپوڑاا قومی باغستان وسطی ہند میں واقع ہے جہاں متوسط آب و ہوا ہوتی ہے۔ مارچ سے جون تک موسم گرما میں جو مارچ سے جون تک ہے درجۂ حرارت صبح کے وقت 30 ڈگری سیلسیس اور دوپہر کو 40 ڈگری سیلسیس تک رہتا ہے۔ مئی اور جون کے مہینوں میں گرمی بلندیوں تک پہنچتی ہے۔ جولائی کے مہینے میں مانسون آتی ہے اور ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں تک مانسون چلتی رہتی ہے۔ اس خطے میں اوسط بارندگی تقریبا 1300 تا 1700 ملی میٹر ہے۔ دریائے دنوا اس قومی باغستان میں پانی کا اہم ذریعہ ہے۔ اس دریا پر توا باندھ تعمیر کر دیا ہے۔ نومبر سے فروری تک موسمِ سرما ہے۔ اس وقت درجۂ حرارت گھٹ کر صبح کو چار ڈگری سیلسیس اور دن کے وقت 15 ڈگری سیلسیس تک پہنچتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]