سدھن گلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سدھن گلیشہر باغ سے شمال کی جانب صرف 23کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ خوبصورت مقام سیاحوں کا مرکز جانا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 9000فٹ کی بلندی پر ہونے کی وجہ سے یہاں کا موسم سیاحوں کو کھینچ لاتا ہے۔ موسم گرما اور برف باری میں سدھن گلی پاکستان سے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے ۔ [1] ہندکو اور کشمیری زبان میں گلی درے کو کہتے ہیں۔ اس گلی سے مراد اسٹریٹ نہیں ہے۔ سدھن گلی آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے ماتھے کا جھومر ہے۔ سدھن گلی جو سطح سمندر سے اور بالکل ایسا ہے جیسے فطرت کا قلعہ۔[2] گڑھی دوپٹہ سے دو گھنٹے کی مسافت پر سدھن گلی نامی خوبصورت تفریحی مقام ہے۔ اس کی اصل اہمیت کوہ پیمائی کے شوقین لوگوں کے لیے ہے کیونکہ یہاں ایک جانب تقریباً تین ہزار میٹر بلند گنگا چوٹی موجود ہے جو کوہ پیمائی کے شوق کو اُبھارتی ہے۔ یہاں ایک بازار ہے اور دو ریسٹ ہاؤس ہیں۔ دوردور تک پھیلے ہوئے سبزہ زار اور درختوں سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں کے دامن میں لہلہاتے کھیت سدھن گلی کی دلکشی کوبڑھاتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]