سرکار دوعالم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سرکاردوعالم اردو زبان میں حمداورمدح رسول پر مشتمل شاعری کی غیر منقوط کتاب ہے۔
سرکار دوعالم کتاب منظوم صنعت عاطلہ کی عمدہ کاوش ہے، جوسیدتابش الوری کی تصنیف ہے، اپریل 2004ء میں مجلس ثقافت پاکستان، بہاولپورسے شائع ہوئی ہے، یہ کتاب حمداورمدح رسول پرمشتمل 106 صفحات پرپھیلی ہوئی ہے، 2005ء میں حکومت پنجاب کی طرف سے اسے کتب سیرت کے مقابلے میں انعام اول کامستحق بھی قراردیاگیا، تابش الوری کااصلی نام سید سردار علی ہے، ان کی کتاب سے کچھ نمونے پیش خدمت ہیں

سرورسے دل لہک رہاہے، درودسے روح کھل اٹھی ہےکسی کی آمدکاسلسلہ ہے، ہوامسلسل مہک رہی ہے
ہوااسی کی مکاں مکاں ہے، صدااسی کی گلی گلی ہےاسی سے دم دم کاواسطہ ہے، اسی سے دلڑی لگی ہوئی ہے

[1]

ایک دوسری نعت میں ہے

ہمارے ہمارے محمد محمدکہو مل کے سارے محمد محمد
کسی کا سہارا گوارا کہاں ہےہمارے سہارے محمد محمد
ارادوں کے حاصل، مرادوں کے ساحلدعاؤں کے دھارے، محمد محمد

[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سرکادوعالم، ص63۔سیّد تابش الوری، مجلس ثقافت پاکستان، بہاولپور
  2. سرکادوعالم، ص41۔سیّد تابش الوری، مجلس ثقافت پاکستان، بہاولپور