سر میاں محمد شفیع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


سر میاں محمد شفیع 1869ء کو لاہور میں پیدا ہوئے مڈل کا امتحان باغبانپورہ کے اسکول سے میٹرک مشن ہائی اسکول رنگ محل اور ایف سی کالج لاہور سے ایف اے کرکے اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے لندن سے بار ایٹ لا کیا میاں شاہ دین اور میاں محمد شفیع چچا زاد بھائی تھے انھوں نے لندن میں انجمن اسلامیہ بنائی جس کے پہلے صدر عبد الرحیم اور نائب صدر میاں شاہ دین تھے 1890 ء میں میاں محمد شفیع اس انجمن کے صدر بنائے گئے 1892ء میں وطن واپس آکر میاں محمد شفیع نے ہوشیار پور میں وکالت کی اور چند سال بعد لاہور آکر چیف کورٹ میں وکالت کرنے لگے۔ وہ محمڈن ایجوکیشن کانفرنس میں سر سید احمد خان کے ہم نوا تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]