سمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سمی پنجاب بالخصوص پوٹھوہار کا ایک روایتی ناچ ہے۔ یہ خوشی کے موقعوں پر ٹولیوں کی شکل میں دائروں میں کیا جاتا ہے۔ ہاتھوں کی انگلیوں اور انگوٹھوں پر گھنگرو بندھے ہوتے ہیں۔ ایک تالی نیچے بائیں مارتے ہیں اور پھر ایک دائیں اوپر۔ یا پھر گھنگروں کے بغیر بائیں طرف تالی بجاتے ہیں اور دائیں طرف چٹکی۔


ڈهول سمّی ایک منظوم رومانی داستان بھی ہے ـ ڈهول شہزاده اور سمّی رانی اس کے کردار ہیں ـ ان دونوں کرداروں کے ساتھ ساتھ ان کے پالتو جانوروں کی بھی کہانی ہے ـ ڈهول شہزادے کا طوطا اور سمّی کا ہیرا ہرن ـ