سنہرا بچہ (ڈرامہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سنہر بچہ 'گولڈن چائلڈ' (Golden Child) امریکی ڈرامہ نگار ڈیوڈ ہنری ہوانگ کا ایک ڈراما ہے۔ 1996 میں آف براڈوے پراس کو دکھایا گیا جبکہ براڈوے پر اس کی نمائش 1998 میں کی گئی۔ یہ بیسویں صدی کے اوائل میں ایک چینی خاندان کی کہانی ہے، جسے مغربیت کا سامنا ہے۔ بہترین ڈراما کے زمرے میں اس کو ٹونی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔