سوز ہالائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سندھ اور سندھی کے مایہ ناز شاعر و ادیب

سوز ہالائی کی پیدائش 5 دسمبر 1937ء کو اولڈ ہالا میں ہوئی۔ انھوں نے اپنی زندگی میں 5 کتابیں لکھیں، جن میں رنگ رتا پیچرا، کاروں وس کیام، سوانح حیات کوی کتھا اور ساز آواز بھی شامل ہیں،

سوز ہالائی طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں 21 فروری 2018ء کو شوگر کے باعث انتقال کر گئے، حیدرآباد میں زیر علاج تھے ،

سندھ کے نام ور شاعر و ادیب سوز ہالائی حیدرآباد کے راجپوتانہ ہسپتال میں 2 دن تک بیہوشی کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے، ان کو شوگر لیول کم ہونے کے باعث 2 روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔