سویٹر
سویٹر، جسے برطانوی انگریزی میں جمپر بھی کہا جاتا ہے[1]، لباس کا ایک حصہ ہے، جس میں عام طور پر لمبے بازو لگے ہوتے ہیں۔ اسے بُنا جاتا ہے یا کروٹیٹ مواد سے بنا یا جاتا ہے۔ اسے جسم کے اوپری حصے پر پہنا جاتا ہے۔ بغیر آستین کے ہو تو اسے ''سلپ اوور'' یا ''سویٹر ویسٹ'' کہا جاتا ہے۔ سویٹر تمام قسم کے افراد چاہے بالغ ہوں یا بچے، سب اس کو زیب تن کرتے ہیں، اسے قمیص، بلاؤز، ٹی شرٹ یا کسی اور قسم کے اوپری حصے میں پہنے جانے والے لباس کے اوپر پہنا جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات لوگ اسے قمیص وغیرہ کے بغیر ہی پہن لیتے ہیں۔ سویٹر روایتی طور پر اون سے تیار کیے جاتے تھے لیکن اب یہ روئی ، مصنوعی ریشوں یا ان میں سے کسی بھی مجموعے سے بنا ئے جا سکتے ہیں۔
تاریخ[ترمیم]
برطانوی لغات کے مطابق ، "سویٹر" کو برطانوی انگریزی میں اسی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ امریکی انگریزی میں ہے لیکن "جمپر" عام طور پر اس کے بجائے استعمال کیا جاتا ہے (اگرچہ کچھ کہتے ہیں کہ "سویٹر" گرمی کے لئے پہنے جانے والے وزنی کپڑے کے لئے استعمال ہوتا ہے)[2][3]۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ برطانوی استعمال میں سویٹراس گرم کپڑے کو کہا جاتا ہے جسے سر کے اوپر سے کھینچا جاتا ہے، اور ضروری نہیں ہے کہ جمپربھی ایسے ہی ہو[4][5]۔ جبکہ زیادہ تر یا دیگر تمام برطانوی لغات متفق نہیں ہیں اور اس کے برعکس کہتے ہیں[6][7]۔
پتلے اور باریک سویٹروں کو پتلون کے کمرمیں فٹ کر کے پہنا جاسکتا ہے۔ لیکن بہر حال مردوں کے سویٹر بغیر کمر میں فٹ کیے پہنے جاتے ہیں۔ بہرحال ، کچھ افراد جن میں کچھ ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار بھی شامل ہیں، سویٹر کو کمر پر پتلون کے نیچے فٹ یا ٹک کر کے پہننے کے لئے مشہور ہیں[8]۔
سویٹر لباس کا ایک کئی فوائد والا حصہ اور جز ہے اور تقریبا کسی بھی لباس کے اوپر اسے پہنا جاسکتا ہے۔ ''اسپورٹ سویٹر'' کو کھیل کے میدان جاتے ہوئے یا وہاں سے لوٹتے ہوئےسفر کرتے وقت اکثر ''اسپورٹ کٹ'' کے اوپر پہنا جاتا ہے۔ سویٹر کو شرٹ اور ٹائی کے ساتھ بھی پہناجاسکتا ہے، تاکہ اگر گرمی کا احساس زیادہ ہو تو پہننے والا سویٹر کو بآسانی اتار سکے۔
20 ویں صدی کے آخر میں، سویٹر تیزی سے قمیص کے متبادل کے طور پر پہنا جانے لگا جب اسے جسم کو آرام و راحت پہنچانے والےنفیس مواد سے تیار کیا جانے لگا۔
کچھ لوگ تہوار کے جذبے میں شامل ہونے کے لئے کرسمس کے موقع پر سویٹر پہننے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین وہ سویٹر زیب تن کرتی ہیں جس میں کمر پر بیلٹ لگا ہو یا پھر کوئی رسی لگی ہو۔ عام طور پر لمبے سویٹر کے ساتھ لیگنگس پہنا جاتا ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "https://www.%2C.com/dictionary/english/jumper". روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://dictionary.cambridge.org/dictionary/english/sweater". روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.collinsdictionary.com/dictionary/english/sweater". روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.oxforddictionaries.com/definition/sweater". 22 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021. روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://en.oxforddictionaries.com/definition/pullover". 21 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021. روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "http://dictionary.cambridge.org/dictionary/english/jumper?a=british". روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.macmillandictionary.com/dictionary/british/jumper". روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.gq.com/style/style-guy/coats-and-sweaters/200501/tucking-in-models-ralph-lauren". روابط خارجية في
|title=
(معاونت)