مندرجات کا رخ کریں

سید اعجاز احمد رضوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر و ادیب

پیدائش

[ترمیم]

سید اعجاز احمد رضوی ایک دینی اور ادبی گھرانے میں 25 دسمبر 1950ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے آباﺅ اجداد تقسیم ہند و پاک کے کچھ عرصہ بعد دہلی سے کراچی ، پاکستان منتقل ہوئے اور پھر یہیں مستقل سکونت اختیار کی۔

خاندان

[ترمیم]

علم و ادب کا فطری ذوق ورثہ میں ملا۔ ددھیال دہلی کی ہے، جو ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارا رہا اور ننھیال خیرآباد جو انتہائی مردم خیز بستی رہی ہے۔ موصوف کے دادا سید مختار احمد شعری ذوق میں ممتاز حیثیت کے حامل تھے ”مسرور“ تخلص فرماتے تھے۔ استاد بیخود دہلوی کے شاگرد تھے۔ دوسری جانب موصوف کی نانی طبیبہ احمدی بیگم انتہائی عمدہ شعری ذوق رکھتی تھیں۔ اعجاز رضوی صاحب کے دو ماموں، سید حسین احمد رضوی، ندیم خیر آبادی اور سید حسن احمد رضوی حسن خیرآبادی اور خالو سید محمد ابراہیم رضوی خیرآبادی صاحب دیوان شاعر ہیں اور اپنے ادوار میں معروف شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں۔

تعلیم

[ترمیم]

بچپن ہی میں ناظرہ قرآن پاک سے فراغت پائی۔ اردو اور فارسی کی ابتدائی تعلیم اپنی والدہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں ہائی اسکول، انٹر اور بی کام کے امتحانات میں امتیازی طور پر کامیابی حاصل کی۔

عملی زندگی

[ترمیم]

پاکستان کی ایک ٹریڈ باڈی ’’پاکستان سوپ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن ‘‘میں بحیثیت سکریٹری جنرل خدمات انجام دیتے رہے ۔

تصانیف

[ترمیم]

سید اعجاز احمد رضوی دو کتابوں کے مصنف ہیں۔ پہلی کتاب ”اعجاز سخن“ جبکہ دوسری کتاب ”حسن سخن“ کے نام سے منظر عام پر آچکی ہے۔