سید افتخار احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید افتخار احمد پاکستان میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے میڈیا پر باقاعدہ پروگرامز پیش کرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ خود بھی قوتِ سمارت اور گویائی سے محروم ہیں ۔

مختصر تعارف[ترمیم]

سید افتخار احمد پیدائشی طور پر قوتِ سماعت و گویائی سے محروم تھے، وہ معذور افراد کے اسکول سے تعلیم پانے کے بعد سرسید ڈیف ایسوسی ایشن سے وابستہ ہوئے اور وائس پریزیڈنٹ بھی مقرر ہوئے۔ اس کے علاوہ انھوں نے قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے پی ٹی وی پر اشاروں کی زبان اور بولتے ہاتھ کے عنوان سے دو پروگرامز پیش کیے۔ ان کی اہلیہ ریحانہ افتخار بھی ان پروگرامز میں ان کی معاون ہوتی تھیں۔ اس کے علاوہ ڈیف ڈیجیٹل ٹی وی پاکستان پر بھی وہ باقاعدگی سے پروگرام پیش کرتے رہے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]