سید محمد حسین شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قطب الکونین سید محمد حسین شاہ المعروف حضرت ثانی مشائخ آلو مہار سے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

محمد حسین شاہ کی پیدائش 1869ء آلو مہار ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ان کے والد سید محمد امین شاہ تھی جن کی عمر وقت ولادت 50 سال اور دادا شمس الہند کی عمر 100 سال تھی۔

تعلیم و تربیت[ترمیم]

اس وقت کے بہترین علما سے قرآن حدیث فارسی فقہ اور تفسیر کا علم حاصل کیا اور دنیاوی تعلیم میں سے حصہ وافر حاصل کیا۔ شاعری میں سالک تخلص رکھتے تھے۔

مجسٹریٹ درجہ اول[ترمیم]

سیالکوٹ کے حاکم اعلیٰ نے انہیں مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے رکھے تھے آپ نے آلو مہار میں ایک عدالت بنا رکھی تھی ہمیشہ صحیح فیصلہ فرما کر فریقین میں تصفیہ کرایا کبھی کسی کو جرمانہ یا قید کی سزا نہ دی۔

وفات[ترمیم]

سید محمد حسین شاہ کی وفات 11 جمادی الاول 1351ھ بمطابق 13 ستمبر 1932 بروز سوموارہوئی آلو مہار میں اپنے دادا اور والد کے مزار کے ساتھ دفن ہوئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تذکرہ مشائخ آلو مہار شریف، سعید احمد مجددی، صفحہ: 489، مطبوعہ: تنظیم الاسلام پبلیکیشنز گوجرانوالہ