سیف الدین سیفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

شیخ سیف الدین سیفی دہلوی بخاریآپ شیخ عبد الحق محدث دہلوی کے والد ہیں۔

ولادت[ترمیم]

شیخ سیف الدین سیفی 940ھ کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

حالات زندگی[ترمیم]

شیخ سیف الدین سیفی ایک صاحب دل بزرگ تھے۔ اپنی شعرگوئی اور پر لطف بذلہ سنجی کی وجہ سے مشہور تھے، لیکن درحقیقت وہ صاحب باطن خدا رسیدہ بزرگ تھے۔ شیخ سیف الدین کو ابتدائی زمانے سے مشائخ کی صحبت کا شوق تھا۔ بہت سے اکابر کی صحبت سے جب تسکین قلب نہ ہوئی تو پھر شیخ امان پانی پتیؒ کی خدمت میں پہنچے تو ایسا محسوس ہوا کہ کسی نے زخموں پر مرہم لگادیا۔ کچھ کتابیں پڑھائیں۔ تکمیل تربیت کے بعدخلافت اپنے دستِ خاص سے لکھ کر عنایت فرمایا۔ شیخ سیف الدین اگرچہ اپنے وقت کے علمی معیار اور روایات کے مطابق کوئی جید عالم تو نہ تھے۔ لیکن ان میں وہ تمام اخلاقی خوبیاں موجود تھیں۔ جو علم وفضل سے پیدا ہوتی ہیں اور جن سے اس وقت کے اکثر علما بدقسمتی سے محروم تھے۔ صداقت، دیانت ا ستفناء ان میں کوٹ کوٹ کر بھراگیا تھا۔

وفات[ترمیم]

شیخ سیف الدین 27 شعبان 990ھ کو انتقال ہوا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]