شاہ بلیغ الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معروف مقرر، مبلغ، نامور مذہبی اسکالر اور سابق رکن قومی اسمبلی ،خطیب اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ سیرت النبی اور تفسیر قرآن پر ریڈیو لیکچرز سے انھیں شہرت ملی۔

پیدائش[ترمیم]

5 اپریل 1924ء کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے،

تعلیم[ترمیم]

جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کی،

عملی زندگی[ترمیم]

وہ دنیا کے کئی ممالک میں مختلف اسلامی موضوعات پر لیکچر دے چکے ہیں۔ وہ کراچی سے 1985ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے،

گذشتہ کئی سالوں سے کینیڈا میں مقیم تھے۔

وہ متعدد بین الاقوامی اسلامک تنظیموں اور ریسرچ سینٹرز کے ممبرز تھے۔ انھوں نے امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں خصوصی لیکچر بھی دیے،

تصانیف[ترمیم]

  • رزم حق و باطل،
  • تجلی(1989ء)
  • طوبیٰ
  • کردار کا جادو (1890ء)
  • روشنی (ریڈیو پروگرام روشنی کی تقریروں کا مجموعہ/1986ء)

وفات[ترمیم]

10 اکتوبر 2009ء کو کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ 13 اکتوبر کو ٹورنٹو میں ادا کی گئی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]