شکیل یوسف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستانی ڈراموں کے لیجنڈری اداکار

پیدائش[ترمیم]

شکیل یوسف کا اصل نام شکیل کمال تھا، وہ 29 مئی 1938ء کو بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہوئے

فنی زندگی[ترمیم]

1952ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔

اداکار شکیل نے فنکاری کی ابتدا ریڈیو پاکستان سے کی تھی، انھوں نے ریڈیو اور تھیٹر سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا، ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، انکل عرفی اور ڈراما سیریل چچا شامل ہے۔ شکیل یوسف کا انکل عرفی کا نبھایا ہوا کردار امر ہو گیا

وفات[ترمیم]

شکیل یوسف مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے 29 جون 2023ء کو انتقال کرگئے، ان کی عمر 85 برس تھی اور ان کے ورثاء میں ایک بیٹا ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔

شکیل یوسف گذشتہ 4 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا اور انھیں چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔