شہابیوں کی بارش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آسمان کے چار گھنٹے گزر جانے کی نمائش
خلا میں شہابیوں کی بارش

شہابیوں کی بارش (انگریزی: Meteor Shower) آسمان پر شہابیوں کی ایک بڑی تعداد نظر آتی ہے - شہابیے خلا میں موجود دمدار ستاروں، چھوٹے سیارچوں کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ جب زمین سورج کے گرد اپنے سفر کے دوران ان کے پاس مثلآ کسی دمدار ستارے کے کے راستے سے گزرتی ہے زمین کی کشش کی وجہ سے پتهر اور برف کے ٹکڑے زمین پر گرنے لگتے ہیں اور فضا کی رگڑ سے جل جاتے ہیں۔ یہ جلتے اجسام زمین سے نظر آتے ہیں اور شہابیے کھلاتے ہیں ۔ کئی شہابی برساتیں باقاعدگی سے سال کے مخصوص نظر آتی ہیں مثلآ پرسیڈز (Perseids) وسط اگست میں، لیونڈز (Leonids) وسط نومبر میں اور جیمینڈز(Geminids) وسط دسمبر میں نظر آتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے نام آسمان کے اس جھرمٹ کے نام پر ہوتے ہیں، جو پس منظر میں ہوتا ہے مثلآ لیونیڈز کے کے پس منظر میں برج اسد (Leo) ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]