شیخ سیدعبدالسلام رستمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیخ سید عبد السلام رستمی[1]

پیدائش ونسب:[ترمیم]

شیخ سیدعبدالسلام بن عبد الرؤف بن  سیدقدرت اللہ بن سیدنصراللہ بن سیدمحمدسمیع اللہ بن سیدمحمدشاہ سدھومی(اخون بابا)‘ بن سیدبھائی خان عرف کوٹگے بابابن  سیدعلی خان عرف اُلو خان بن  سیداحمدبن سیدحسن علاؤ الدین بن سیدمحمدگیسودرازبن  سیدعلی بن سیدمحمدایوب بن سیدنائب بن  سیدنورالدین بن سیدمحمدہاجر بن سیدعلی فردالدین بن سیدمحمدمسعود بن سیدمحمدحمزہ بن سیدمحمدعلی بن سیدمحمداسماعیل بن سیدمحمداصغر بن ابراہیم بن زین العابدین بن سیدنا حسین رضی اللہ بن سیدناعلی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب۔1936ء موافق 1355ھ کورمضان کے مہینے میں پیرکے دن رُستم میں محلہ ہیراونڈ پیداہوئے۔

حصول علم:[ترمیم]

مدرسہ فیض الاسلام جس کی بنیادحاجی صاحب ترنگزئی نے رکھی تھی اس میں داخل ہوئے اورپانچویں جماعت تک پڑھے۔

شیوخ:

مولاناعبدالربّ شہبازگڑھی‘مولاناعبدالرازق ادینہ‘مولوی محب اللہ گبرال‘مولاناعبدالہادی شاہ منصوری‘مولانا میاں گل جان گڑیالوی‘مولاناسیف محمددیوبندی‘مولوی عبد الحق قندہاری‘مولوی  سیف الرحمٰن شہبازگڑھی‘ مولوی فضل قدیم کڈی صوابی‘مولوی سمندرخان مردان رُستم خیل‘مولوی عبد السلام چغرزوی ‘شیخ القرآن غلام اللہ خان‘مولاناعبدالرحمٰن بہبودی‘ مولانا عبد الشکور بہبودی‘ مولانا عبد القیوم کامل پوری‘اورشیخ القرآن مولانا محمدطاہرپنج پیری صاحب۔

علمی خدمات:[ترمیم]

1959ء میں پہلی دفعہ دورہ تفسیررُستم تھانہ مسجدمیں پڑھائی۔ 1962ء میں التبیان فی تفسیراُم الکتاب عربی زبان میں لکھی۔1987ء میں سپین کانے میں مشہورتاریخی مناظرہ کیا۔1990ء میں مخالفین کے چال پرجیل گئے اورپھررُستم چھوڑکر1991ء میں پشاورمنتقل ہوئے۔وہاں موضع بڈہ بیرسیفن چوک میں 1992ء کودورہ تفسیرکاآغازکیا۔

مشہورتصانیف:[ترمیم]

1:تفسیراحسن الکلام ‘پشتو‘نوجلد

2:التبیان فی تفسیراُم القرآن‘عربی

3:الموسوعۃ القرآنیہ ‘عربی‘5جلد

4:تنشیط الاذہان فی اُصول تفسیر القرآن‘عربی

5:توجیہ الناظرین الی مقاصدالکتاب المبین‘عربی

6:تفسیرالقرآن العظیم ‘پشتو(خلاصہ تفسیر احسن الکلام)

7:تحفۃ السجن ‘پشتو‘فقہ حنفی میں لکھی گئی کتاب۔

8:نمازاحادیث کی روشنی میں‘ پشتو

9:ترتیب الجہادبمقابلۃ اہل الالحاد‘پشتوتعریب مولانااحسان اللہ زورآبادی

10:احسن الندی‘پشتو

11:الخطبات القرآنیہ‘عربی

12:سہام الصیاد فی قلوب الحساد‘اُردو

13:انکارحدیث سے انکارقرآن تک‘اُردو

14:بدرۃ الصلاۃ فی مستخرجات المشکوٰۃ‘عربی

15:التنجیدفی مسئلۃ التقلید

16:معالم الاحادیث المکررۃ فی الجامع الصحیح البخاری‘

17:مخمسات تفسیرسورۃ الفاتحۃ

18:الدررالمنظومات فی ربط السور والایات‘پشتو

19:سیرۃ الازلام

20:مسائل بطریقہ سوال وجواب

21:طریقۃ الوسطیٰ فی مسئلۃ الدعاء وسمع الموتیٰ

22:غیث الصحابۃ

23:سیرۃ امام بخاری

24:مسئلہ ختم نبوت قرآن وحدیث کی روشنی میں‘اُردو۔

شیخ صاحب کی اولاد:[ترمیم]

مولاناابوسعیدمحمد‘سیدعبدالصبور‘سیدعبدالباسط‘سیدعبدالبصیراورسیدمحمدزکریا۔

تلامذہ:[ترمیم]

           یوں توعرب وعجم میں آپ کے بے شمارشاگردہیں۔یہاں پر چندشاگردوں کاذکرکیاجاتاہے:

1:حکیم مولوی عبدالمعبود(دورہ تفسیر1970ء مردان میں)

2:ڈاکٹرمولاناسراج الاسلام حنیف(دورہ تفسیرکئی مرتبہ‘القدوری‘مشکوٰۃ المصابیح‘حماسہ،متنبی،نفحۃ العرب،مسدس حالی،وغیرہ)

3:سلمان حنیف بن سراج الاسلام،ہوسئی سدھم(2007ء اور2008ء دورہ تفسیر‘تنشیط الاذہان فی اُصول تفسیر القرآن)

4:شاکراللہ  بابوساکن کوٹھومحمدآباد سدھم(وڑہ ہوسئی،رُستم،مردان)دورہ تفسیر

5:سیدمحمدکلیم شاہ بن سیدممبرشاہ ،کوترپان سدھم،جو 12‘جنوری‘2016ء کووفات ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت نصیب کریں۔

6:مولاناشفیع  الرحمن باغیچہ ڈھیری صوابی‘ جو آٹھ فروری 2008ء کوایک حادثہ میں وفات ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت نصیب کریں۔

7:مولاناحافظ لطف الرحمن بن مولوی فضل الرحمن،  ادینہ  صوابی(دورہ حدیث اوردورہ تفسیر قرآن مجید)‘جو ادینہ حافظ صاحب کے نام سے مشہورتھے‘12اپریل2012ء کووفات ہوئے۔

8:مولوی حمیدالرحمن بن عبد الرحمن صاحب ہوسئی سدھم

9:عبدالناصررُستم سدھم(دورہ تفسیر)

10:مولوی فضل ربی ادینہ صوابی(دورہ حدیث اوردورہ تفسیر)

11:مولوی عبدالحنان لینڈے بخشالی(دورہ حدیث)

12:مولاناامیرحسین باچاجلبے جلسے صوابی(دورہ تفسیر)

13:مولاناامین اللہ کونڑی پشاور

14:مولانافضل مولی بن فضل رحیم‘رُستم خیل ‘مردان۔

15:مولانا عبد الرحمن بن محمدخضرہوسئی سدھم المعروف بہ ناظم صاحب

وفات:[ترمیم]

شیخ عبد السلام رُستمی 17نومبر2014ء کوپیرکے دن دوبجے وفات ہوئے۔نمازجنازہ مولانا عبدالعزیزنورستانی نے بعدمغرب اداکیا۔بڈہ بیرپشاورمیں دفن کیے گئے[1]۔


[1]  سلمان حنیف‘سوانح کوترپان مولانا‘ص:153‘154‘دارالقرآن والسنۃ‘ہوسئی‘شہبازگڑھی‘مردان‘2018ء

حوالہ جات[ترمیم]

  1. از سلمان حنیف ، مخطوط غیر مطبوع۔ سوانح حیات شیخ سید عبدالسلام رستمی