صارف:جمال پاشا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد جمال اصل گھوٹکی کے رہنے والے ہیں لیکن فی الوقت ان کی رہائش پاکستان کے مرکزی شہر کراچی میں ہے.. تعلیم: ابتدائی تعلیم پاکستان آرمی کے اسکولوں سے حاصل کی. مزید تعلیم حاصل کرنے کراچی چلے آئے جہاں انہوں نے عصری تعلیم ایم اے اردو میں حاصل کی. جبکہ دینی علوم میں ایم اے اسلامیات(درس نظامی) ملک کے معروف ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی سے حاصل کی. صحافت کی تعلیم میں جامعۃ الرشید کراچی سے سند صحافت حاصل کی. تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی مہارت حاصل کی. تعلیم سے فراغت کے بعد تدریسی خدمات کے لیے ملک کے مشہور ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی کا انتخاب ہوا. اس کے علاوہ انہوں نے اپنا فلاحی ادارہ آسک فاؤنڈیشن ask foundation بنایا جس کے تحت ایک ایجو کیشنل انسٹیٹیوٹ بھی ہے. انسٹیٹیوٹ کے تحت وہ مختلف کورسز کا انعقاد کرواچکے ہیں . آسک فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق لوگو کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے پیشہ ورانہ کورسز کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں.