مندرجات کا رخ کریں

صارف:شادان خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شادان خان (انگریزی:Shadan Khan) میرا قلمی نام ہے، لکھنے کا شوق ہے لیکن میری آزاد مزاجی کسی سے اشتراک کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ میں صرف لکھنا چاہتا ہوں، کب۔؟ کیا۔؟ کیسے۔؟ کتنا۔؟ ان تمام سوالوں سے خود کو آزاد کر کے کچھ لکھنا میری عادت ہے۔

ویکیپیڈیا سے تعلق

[ترمیم]

عرصۂ دراز سے ویکیپیڈیا، خصوصاً (دوسری زبانوں سے ناواقفیت کے سبب) اردو ویکیپیڈیا سے استفادہ کرتا رہا ہوں۔ بوقت ضرورت، اکثر ایسا ہوا ہے کہ میں نے سب سے پہلے اردو ویکیپیڈیا پر اپنے سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔

میری گمنامی

[ترمیم]

میرا نام چاہے کچھ بھی ہو اور میں کوئی بھی ہوں اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ اتنا کافی ہے کہ میں گمنام ہی سہی، لیکن ایک فرد ہوں۔ میری گمنامی مجھے بے حد پسند ہے، کیونکہ گمنامیاں کبھی بے عزت نہیں کرتی ہیں۔

مقصد

[ترمیم]

جب میرے کئی سوالوں کے متعلق اردو ویکیپیڈیا خاموش رہا تو میں نے وجہ دریافت کی، معلوم ہوا کہ ابھی وہ جواب موجود نہیں ہے لیکن میں شامل کر سکتا ہوں۔ چنانچہ ویکیپیڈیا میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور کچھ کوششوں کے بعد ویکیپیڈیا میں شامل ہو گیا تاکہ میں اپنے ان سوالوں کے جواب تحریر کر دوں جو ابھی اردو ویکیپیڈیا پر نہیں موجود نہیں ہے۔

ایک شاعر

[ترمیم]

شاعری کا شوق ہے لیکن کبھی کبھار ہی لکھتا ہوں اور شوقیہ لکھتا ہوں۔


تمہارے نام کے چرچے زمانے بھر میں ہوں شاید

مگر گمنامیاں میری تجھے بے چین کر دے گی


یہ شعر اکثر میری زبان پر آ جاتا ہے حالانکہ یہ کس شاعر کا شعر ہے مجھے یہ بھی معلوم نہیں ہے۔ البتہ میرا شعر نہیں ہے۔

پیدائش

[ترمیم]

میری تاریخ وفات کی طرح، میری تاریخ پیدائش بھی نا معلوم ہے۔ ویسے اس سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا، کیونکہ جب تک کوئی انسان اپنے زندہ ہونے کا ثبوت نہ دے دے اس وقت تک اس کی تاریخ پیدائش کا تذکرہ بے معنی ہے۔

درخواست

[ترمیم]

میرے علم کے مطابق، ویکیپیڈیا ایک آزاد علمی دائرہ ہے لیکن کسی غلطی کی اصلاح کرنے کا حق بھی دوسروں کو حاصل ہے۔ تو میری یہ گزارش ہے کہ میری غلطیوں کی نشاندہی کر دیں تا کہ میں خود اسے درست کر دوں۔

حوالہ ایک پریشانی

[ترمیم]

حوالہ شامل کرنے میں بہت ساری وجوہات کے سبب پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے منتظمین سے یہ مؤدبانہ التماس ہے کہ آپ حوالہ شامل کر کے میری پریشانی دور کر دیں۔

ویکیپیڈیائی اردو

[ترمیم]

میرے خیال سے اس نام کی کوئی اصطلاح، تاحال رائج نہیں ہے۔