صارف:شفیق حکیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حکیم شفیق احمد

 مالیگاوں کے اک غریب گھرانے میں پیدا ہوءے۔ ابتداءی تعلیم سرکاری پراءمری اسکول نمبر ۱۴ سے حاصل کی۔اس کے بعد اے ٹی ٹی ہاءی اسکول اور جونیءر کالج لی۔ اعلیٰ تعلیم کے لءے m. s. g. college سے لی۔ان کا ارادہ ڈاکٹر بننے کا تھا مگر گھر کے حالات نے انھیں اجازت نہ دی۔ باہر سے الیکٹرانکس میں ڈپلومہ کیا۔ الیکٹرونکس کا کام ان سے نہیں ہوسکا۔ وہ چاہتے تھے کہ رزق حلال ہو۔ اس کام میں جھوٹ بول کر روپیہ کمانا ہوتا تھا۔۴ سال یہ کام کرکے انھوں نے اسے چھوڑ دیا۔اور بے روزگار ہو گءے۔ ذریعہ معاش کیلءے انھوں نے محنت مزدوری کی۔ اس دوران ان کا تعلق کءی حکیموں سے ہو گیا۔ انھیں پہلے ہی ڈاکٹر بننے کا شوق تھا جو نہ بن سکے تو حکمت میں دلچسپی لی تو کمال کے درجے تک پہنچ گءے۔ اور پھر انھوں نے اسی کو پیشہ بنا لیا اور لا علاج بیماریوں کا علاج کرنے میں مشہور ہو گءے۔