صارف:شہباز رشید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شہباز رشید (ولادت 1988ء)جموں وکشمیر کے نوجوان کالم نگار اور مقرر ہیں۔آنلائن نیوزپورٹل دی آئڈیئولوگ کے ایڈیٹر بھی ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں ابھی تک ان کے مضامین ملک اور بیرون ملک شائع ہوئے ہیں ۔کشمیر عظمی، اڑان، جسارت، دعوت، منصف حیدرآباد وغیرہ میں ان کے مضامین شائع ہوتے ہیں ۔بٹر ٹرتھ نامی معروف آن لائن ویب گاہ پہ آپ مستقل کالم نگار ہیں۔بٹر ٹرتھ کی وساطت سے ان کے مضامین دنیا کے مختلف ممالک میں لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں۔شہباز رشید نے بیس سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا تھا۔مولانا ابواعلی مودوی کی تصانیف اور ڈاکٹر اسرار احمد کی تقاریر سے متاثر ہوکر دین کی طرف راغب ہوئے اور 2010میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی ۔اس کے بعد مسلسل جمعیت سے جڑے رہے اور بعد ازاں جماعت میں شامل ہوئے۔ان کے مضامین لندن، جاپان، ناروے، پاکستان، نیپال سے متواتر شائع ہوتے ہیں ۔