صارف:شیزان ناظم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیزان ناظم

ہندوستان کے صوبہ بہار کے ضلع مدھوبنی سے تعلق رکھتے ہیں فی الحال ازہر ہند دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم ہیں

اردو شاعری کا ذوق رکھتے ہیں

نمونہ کلام درج ذیل ہے

غزل

پیش ہم نے کم کیا درپیش زیادہ رہ گیا رنج و غم کی چند قسموں پہ لبادہ رہ گیا

ازدحامِ فکر تھا الفاظ موزوں نہ ملے ڈائری کا اک ورق پھر آج سادہ رہ گیا

یاسیت پھیلی ہوئی ہے چار سو کمرے میں اب آس آ کر جا چکی میں ایستادہ رہ گیا

مختصر دورانیے کا تھا مگر اک وصل تھا ذکر طول ہجر میں وہ بالارادہ رہ گیا

ہم نے موجودہ غموں پر اکتفا ناظم کیا ما سبق آلام و غم کا بس اعادہ رہ گیا

شیزان ناظم

غزل

چھوڑیے کیا کریں گلہ شکوہ روز رہتا ہے اک نیا شکوہ

زندگی مختصر حقیقت ہے گر خوشی چاہیے مٹا شکوہ

زہرِ قاتل ہے بہرِ فکر و فن کرتے رہنا فقط سدا شکوہ

ایرے غیرے کا واسطہ چھوڑیں سیدھے مجھ سے کریں مرا شکوہ

کیا ہے شکووں کا فائدہ ناظم کام آیا ہے کس کے کیا شکوہ

شیزان ناظم

غزل

دل پہ قابو نہیں ہے عرصے سے ٹوٹ جاتا ہے وقفے وقفے سے

میرے کمرے کی خامشی مجھ سے بات کرتی ہے چپکے چپکے سے

وہ جو کہتا نہیں کسی سے میں بول دیتا ہوں اپنے تکیے سے

آئینہ ٹوٹ جائے حیرت سے قہقہہ نوچ لوں جو چہرے سے

مجھ کو جتنا برا بھلا کہیے میری بنتی ہے رب نہ بندے سے

شیزان علی نقوی

رابطہ -8218946206 Naqwi313@gmail.com https://wa.me/+918218946206