صارف:ضیاءالحق الخیرآبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام: ضیاء الحق خیرآبادی، عرفیت : حاجی بابو(ایام طفولیت میں والدین کے ساتھ حج کی سعادت حاصل ہوئی اس کی بنا پر یہ عرفیت اتنی عام ہوئی کہ اصل نام کم لوگ جانتے ہیں ولادت:4/اکتوبر1975مطابق27/رمضان1395 وطن: خیرآباد،ضلع مئو یوپی تعلیم :ابتدائی تعلیم اور حفظ قرآن کریم مدرسہ منبع العلوم خیرآباد میں،اس کے بعد عالمیت تک تعلیم شیخوپور میں حضرت مولانا اعجاز احمد صاحب اعظمی کی خدمت میں رہ کر مروجہ جماعتوں کے نظام سے ہٹ کر قدیم طرز پر حاصل کی، 1998 میں فضیلت دارالعلوم دیوبند سے۔ 1999 سےحضرت مولانا اعجاز احمد صاحب کی حیات(2013) تک مدرسہ شیخ الاسلام شیخوپور میں تدریسی خدمات انجام دی، جہاں میزان سے لیکر مشکوٰۃ شریف پڑھانے کا موقع ملا۔فللہ الحمد اس عرصہ میں قلم وقرطاس سے بھی کچھ نہ کچھ واسطہ رہا، ماہنامہ ضیاءالاسلام شیخوپور اعظم گڑھ کی ادارت کی بھی بارہ سال تک متعلق رہی ، اس دوران قاضی اطہر مبارک پوری پر ایک خاص نمبر بھی نکالا اس وقت مدرسہ تحفیظ القرآن سکھٹی مبارک پوراعظم گڑھ میں تدریسی خدمات انجام دے رہا ہوں ، اور وہیں سے ایک سہ ماہی رسالہ رشد وہدایت سے نکال رہا ہوں۔ ابھی 16دسمبر 2018 میں جمعیۃ علماء ہند نے مولانا سید میاں صاحب پر ہونے والے سیمینار کا کنوینر بنایا تھا اس کے مقالات کو بنام ,,تذکرہ سید الملت،، 1184صفحات میں مرتب کرکے شائع کیا