صارف:محبوب عالم/سیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو میں مستعمل ایک عام لفظ برائے ذریعۂ نقل و حمل، car، اصل میں انگریزی سے آیا ہے اور لاطینی کے carrus سے ماخوذ ہے۔ گو کہ اس لفظ سے مراد انگریزی میں automobile کے متبادل کی بھی لی جاتی ہے لیکن اردو میں یہ ایک خاص قسم کی چار پہیا کے لیے ہی آتا ہے جو عام طور پر گھریلو استعمال کے لیے کام میں لائی جاتی ہے عموماِ انسانی قد سے پست ہوا کرتی ہے جس میں بیشتر آگے کی جانب اور پیچھے کی جانب کے حصے درمیانی حصے کی نسبت مزید پست ہوتے ہیں، بسا اوقات پچھلا پست حصہ ناپید بھی ہوتا ہے اور درمیانی حصے کے برابر اونچائی کا ہوتا ہے۔ اس قسم کی گاڑی کے لیے اردو میں اکثر، گاڑی، کا لفظ ہی اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کا ایک اور متبادل عربی میں، سیارہ، بھی دیکھنے میں آتا ہے؛ ایک اور منفرد متبادل عربہ بھی ملتا ہے۔ اردو میں سیارہ چونکہ سیارہ کے لیے ہی مانوس آواز بن چکا ہے اس لیے car کا متبادل عربی کی طرح اختیار کرنا ممکن نہیں؛ سیارہ اصل میں سیر سے بنا ہوا لفظ ہے اور اسی سے ایک اور لفظ سیار بھی بنایا جاتا ہے جس کے معنی سیر کرنے والے کے بھی آتے ہیں اور پہیوں والی گاڑی کے بھی۔[1] سیار صوتی اعتبار سے بھی، انگریزی کار سے قریب محسوس ہوتا ہے۔ اس کی جمع کار (کاریں اور کاروں) کی طرح ہی سیاریں اور سیاروں جاسکتی ہے جبکہ اگر ضرورت پیش آجائے تو قواعدی جمع سیارات کی جاتی ہے۔ automobile پر مضمون کے لیے دیکھیےخودمتحرک (automobile) کا صفحہ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک اردو لغت پر سیار کے معنی