صارف:محبوب عالم/گفتہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

گفتہ دراصل فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معانی ہیں کہنا یا بولنا۔ یعنی اِس سے کہنے اور بولنے کی ساری سرگرمیاں مراد ہیں. یہ اُردو میں بطورِ مرکّب مستعمل ہے جیسے ناگفتہ یا ناگفتہ بہ. ناگفتہ کا مطلب ہے ان کہا یا ان کہی. اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گفتہ کسی بھی کہی ہوئی بات یا لفظ کو کہاجاتا ہے.

اُردو ویکی پر انگریزی لفظ فون (phone) کے لیے کوئی لفظ زیرِ استعمال نہیں. جس کی وجہ سے اِصطلاحات اپنانے میں دِقّت پیش آرہی ہے. فون سے منسلک اِصطلاح ٹیلی فون کے لیے تو موبائل فون اپنایا گیا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ کوئی اصطلاح فون کے لیے اپنائی جائے تاکہ اِس سے متصل دوسری اِصطلاحات کے متبادل آسانی سے ڈھونڈے جاسکیں. لہٰذا، لفظ فون کے لیے بہترین متبادل گفتہ ہوسکتا ہے. اِس کی تفصیل درج ذیل ہے:

گفتہ کا مطلب تو اُوپر گزرچکا. اَب ایک نظر ڈالتے ہیں انگریزی لفظ فون پر. فون (phone) سے مراد کوئی بھی مختصر آواز یا صوت ہے [1]. اِس آواز کے بارے میں یہ خیال نہیں کیا جاتا کہ آیا یہ کسی زبان کے صوتی حرکات و سکنات سے تعلق رکھتا ہے یا نہیں. یہ کوئی بھی مختصر آواز ہوسکتی ہے. لہٰذا، اگر غور کیا جائے تو فارسی لفظ گفتہ اور انگریزی لفظ فون میں کوئی نہ کوئی مشابہت ضرور ہے. اہم بات یہ کہ انگریزی میں عام طور پر لفظ فون زیادہ تر جن مرکب اِصطلاحات میں اِستعمال ہوتا ہے اُن میں اِس کی معانی اِس سے تھوڑی سے تبدیل ہوکر بالکل لفظ گفتہ جیسے ہوجاتی ہے، مثلاً اِصطلاح ٹیلیفون میں فون کا مطلب ہے بات کرنا یا آواز دینا. لفظ گفتہ کے استعمال کا فائدہ یہ ہوگا کہ لفظ فون سے منسلک دوسری اِصطلاحات کے لیے بھی متبادلات آسانی سے میسّر آسکیں گے. ملاحظہ کیجئے:

اُردو اِصطلاح English term
گفتہ phone
گفتان phones
بعیدگفتہ / دورگفتہ telephone
بعیدگفتگی / دورگفتگی telephony
خردگفتہ microphone
کان گفتہ earphone
سرگفتہ headphone
خلوگفتہ cellpone
گفتیات phonology
گفت- -phone

اِس کے علاوہ ایک اَور اہم لفظ گفتنا بھی دستیاب ہوگا جس کا مطلب ہے فون کال یعنی فون کرنا.

  • فون کال (phone call) : گفت بلاوا
  • فون کرنا (to phone) : گفتنا
  • فون کیجئے (give phone call) : گفتئے!
  • فون کرو (give phone call) : گفتو!

حوالہ جات[ترمیم]