صارف:نسیم سلمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سیئر صحافی اور ادیب نسیم شاد  20  جنوری 1942 کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔  بچپن سے ہی  وہ ایک ذہین اور زیرک شخص تھے۔ نسیم شاد نے تقسیم کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ  پاکستان ہجرت فرمائی۔ اور کراچی میں سکونت اختیار کری۔ ابتدائی تعلیم ویلجی بھائی اللہ رکھا اسکول جہانگیر روڈ پر حاصل کری۔ اعلی تعلیم وفاقی اردو کالج سے حاصل کری۔

وہاں سے ہی این ایس ایف کے پلیٹ فارم سے سامراج کی تیسری دنیا کی ریشہ دوائیوں کیخلاف اور ملک کے کچلے ہوئےمظلوم طبقے کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کری۔

انھوں  نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز سینئر صحافی و ادیب ابراہیم جلیس مرحوم کی سرپرستی میں  روزنامہ انجام سے  کیا۔  اور پھر روزنامہ مشرق  سے آخر تک وابستہ رہے۔  ان کا شمار ملک کے سینئر اخبار نویسوں میں ہوتا تھا۔  جنرل ضیاء کے مارشل لاء کے دور میں مشرق اور امروز سمیت دیگر کئی اخبارات و جرائد کو نیشنل پریس ٹرسٹ میں دے دیا گیا۔ مگر اس کے باوجود انھوں نے اپنے قلم کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیا۔

وہ ہر آنے جانے والی حکومت کو اپنے قلم کی نوک سے اچھالتے رہے۔ کے یو جے . پ۔یو۔ ایف جے اور کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے انھوں نے صحافتی طبقے کی حقوق کی ایک طویل جنگ لڑی۔ اور کراچی میں اردو یونیورسٹی کے قیام کے لئے بھی انھوں نے انتھک جدوجہد کری۔

وہ ایک اچھے افسانہ نگار بھی تھے۔ علم و ادب کے مشہور جرائد و رسائل سیپ، افکار اور نقوش میں انکے تحریر کردہ افسانے شائع ہوتے رہے۔

وہ ایک بہت بڑے انسان تھے۔ ان کی نیک نامی اور ہر دلعزیزی ایک مثال تھی۔  ان کی سرپرستی میں تربیت پانے والے کئی اشخاص کا شمار آج ملک کے جئید صحافیوں میں ہوتا ہے

کراچی یونین آف جرنلٹس نے 1997 کو ان کی صحافتی خدمات پر انھیں ایوارڈ سے نوازا۔ 12 جون 2000 کو طویل علالت کےباعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔