صارف:ہیوادآرگنائزیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہیواد آرگنائزیشن ایک تعارف کے ساتھ


ارادوںاو رحوصلوں کے ساتھ نیک جذبوں کی پر خلوص کوششوںکے عزم کئے ہوئے ،خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ،ذاتی حیثیتوںکو یکجاکرکے اجتماعی سوچ اورعمل کی صورت میں ،خلوص ،محبت ،بھائی چارے ،مہر الفت اور ایک دوسرے کیلئے درددل پیدا کرنے کی چھوٹے پیمانے پر ایک بڑی کوشش ،ہمارابنیادی مقصد ایک شائستہ اور صحت مند معاشرے میں مل جل کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے جو آداب مقرر ہیںاورجوذمہ داری عائد ہے ان سے حتی الوسیع خوبی اورخوش دلی سے عہدہ برآہوناہے ۔


ہیواد آرگنائزیشن کا قیام


ہیواد آرگنائزیشن ایک غیرسیاسی ،غیر سرکاری اورایک رضاکارتنظیم ہے جو کہ حکومت پاکستان کے محکمہ سماجی بہود میں مجریہ آرڈیننس 1961ئ کے تحت رجسٹرڈ ہے آرگنائیشن کا قیام یکم جون 2008ئ کوایک قرارداد کے تحت عمل میںلایا گیا تنظیم ہذہ کو ایک فلسفے ”انسان ہمیشہ ترقی کیلئے کام کرتا ہے “سے منسوب کیا گیا ۔ تنظیم کو فلسفے سے منسوب کرانے کا مقصدخطے میں آباد برادراقوام کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینااورموجودہ حالات کے روکتام کے لیے کرداراورآپس میں اتحاد قائم رکھنا۔غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینا


ہیواد آرگنائزیشن کے مقاصدو منشور


مملکت خداداد پاکستان میںانسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عملدرآمد کرانے میں کردار ادا کرنا ٭شرح خواندگی کو کم کرنا٭ایک باشعور معاشرے کا قیام عمل میں لانا ٭ایسے علاقے جہاں تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہووہاں سہولیات کی فراہمی میںکرداراداکرنا٭پاکستان میں آباد برادر اقوام کے درمیان امن ،بھائی چارے اورباہمی روابط کے لیے کردار ادا کرنا ٭ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا اور حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر امن کے قیام کے لیے اقدمات کرنا٭فرقہ واریت اور دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کے لیے خصوصی مہم کو فروغ دینا، خواتین پر تشدداورفرسودہ رسومات کیخلاف آواز بلند کرنا،منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے کھیلوں کوفروغ دینا٭معاشرے میں آباد ہر مستحق شخص کواُس کا جائز حق دلانے کے لیے آواز بلند کرنا ٭مملکت خدادادپاکستان میں میں موجود اقوام کے معاشرتی فلاحی اور اخلاقی تعلقات کا اجاگر کرنا٭منشیات کے خلاف واک سیمیناروں کا انعقاد اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے میں کردار دا کرنا٭چائلڈ پروٹیکشن جیسے اہم ایشوز پر خصوصی توجہ مرکوزکرنا٭خواتین کے حقوق کے لیے خصوصی توجہ مرکوز کرنا٭خواتین پر تشدد ،ونی اور خواتین کے دیگر مسائل پر آواز اٹھانا٭غریب طلباءو طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے دستکاری‘کمپیوٹراور فری انگلش سینٹرزقائم کرنا٭ایڈز ،ہیپاٹائٹس اوردیگرناقابل علاج امراض جیسے ناسور کے خلاف عوامی سطح پر شعورآگاہی کا خصوصی مہم چلانا٭نادر مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں جاکر مفت طبی امداد فراہم کرنا خصوصی طور پر ادویات کی فراہمی ٭خصوصی میڈیکل کیمپ کا دور دراز علاقوں میں انعقاد کرنا٭معذوروںنابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کرنا۔


دین محمد وطن پال صدر ہیوادآرگنائزیشن پاکستان ”کوئٹہ “