صارف:Arshad mehmood Shaheen

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام: ارشد محمود ، قلمی نام: ارشد شاہین شاعر ، استاد ، محقق ، نقاد اور ماہرِ تعلیم آبائی گاؤں موضع تیرو چک تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں مقیم ہیں۔ ارشد شاہین ۲ ستمبر انیس سو انہتر (۱۹۶۹) کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول دادو برسالہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات اور گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد سکھر سے حاصل کی بعد ازاں پاکستان ریلویز بوائز ہائی سکول سکھر سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم سے انٹر میڈیٹ اور گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور سے ایم اے اردو اور اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے احمد مشتاق شخصیت اور فن کے موضوع پر مقالہ لکھ کر ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ ایم کرنے کے بعد ۱۹۹۷ میں تدریسی زندگی کا آغاز پی اے ایف کالج لاہور بطور لیکچرار اردو کیا۔بعد ازاں ۱۹۹۹ میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج ماڈل ٹاؤن لاہور سے منسلک ہوئے۔دو ہزار گیارہ میں حصولِ تعلیم اور تدریس کے سلسلے میں ناروے کا رخ کیا اور چھ سال تک ناروے میں مقیم رہے۔وطن واپسی پر پنجاب کالج گجرات سے منسلک ہوئے اور تا حال اسی ادارے میں بحیثیت اردو پروفیسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔پہلا شعری مجموعۂ کلام “اماوس میں چاندنی” کے نام سے جولائی ۲۰۱۱ میں لاہور سے شایع ہوا۔