صارف:Hafs Abdullah

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روضۃ الاطفال

لاہور سے شائع ہونیوالا اخبار ہفت روزہ غزوہ شائع ہوتا تھا۔اسی رسالہ میں ایڈیٹوریل میں ہر ہفتے بچوں کا بھی حصہ ہوا کرتا تھا جس کے مدیر عبد الوارث ساجد تھے۔انہوں نے مزید ترقی کرکے 2001ء میں "ننھے مجاہد" کے نام سے رسالے کی صورت میں میں قارئین کو پیش کیا۔جو سولہ صفحات پر مشتمل رہا ۔ اس رسالے کے شروع شروع کے لکھاریوں میں عبد الوارث ساجد،حفصہ افصال ،سدرہ عمران سحر ودیگر شامل تھے۔ 2008ء میں رسالے کا نام تبدیل کرکے "روضۃ الاطفال" رکھ دیا گیا اور اس کو مزید چار چاند لگا دیے اور اس کے سرورق میں مزید تبدیلی لائی گئی- ان کی ٹیم میں بھی اضافہ ہوا جن میں طاہر نقاش ،حافظ یوسف سراج،علی عمران شاہین وغیرہ شامل تھے۔جن میں احسان ساجد بھی شامل تھے۔احسان ساجد ایڈیٹر عبدالوارث ساجد کا قلمی نام تھا۔

انہوں نے بچوں کے لئے خوبصورت کہانیاں پیش کیں اور اسلاف کی سیرت پر کہانیاں شائع کی گئی اور مولانا عبد الجبار شاکر ڈائیریکٹر بیت الحکمت کے سوانح حیات پر بھی مضامین شائع کیے۔

اس میگزین کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں جھوٹی ،من گھڑت،فرضی کہانیاں شائع نہیں کی جاتی ہیں۔ عبدالوارث ساجد کے بعد 2009ء میں محمد الیاس حامد ایڈیٹر کی صورت میں منظر عام پر آئے اور انہوں نے بھی مزید ترامیم کیں۔ کچھ عرصہ بعد بچوں کے لئے ایک تنظیم "المحمدیہ روضہ سوسائٹی " بنائی گئی۔جس مقصد بچوں کو دین اسلام کا سپاہی بنانا تھا ۔اس کے مسؤل ثاقب مجید تھے۔(اب جنید الرحمان ہیں)۔ اس کے بعد اس رسالے کے ایڈیٹر جو اس تنظیم کا سربراہ ہوتا تھا وہی ہوتا ہے۔ اس رسالے کے خاص نمبر بھی شائع ہوئے جن کا مقصد طلبہ کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا تھا۔

اس رسالے کے مدیر اس وقت محمد عبد اللہ ہیں اب اس رسالے میں مزید تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔ اس رسالے کے لکھاریوں میں عرفان ارقم،عرفان بشیر،محمد مظفر آباد،ابو بکر ادریس ،احمد طیب ،خنیس الرحمٰن وغیرہ شامل ہیں۔

اس کا دفتر لاہور چوبرجی چوک میں واقع ہے۔