صارف:Mbhattijan

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد مدثر بھٹی[ترمیم]

محمد مدثر بھٹی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے اخبار نویس، محقق، مورخ ترجمہ نگار ہیں۔17 جولائی 1971 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ تعلیم گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ سے میٹرک کیا پھر یہ سفر ایم اے او کالج سے ہوتا ہوا پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے شعبہ فارسی میں جا کر اختتام پذیر ہوا، وہ عربی فارسی انگریزی، پنجابی اور ہندی زبان بھی پڑھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

زمانہ طالب علمی میں افسانے لکھے اور کچھ مختصر شاعری بھی کی۔ ان کا شمار اردو زبان پر عبور رکھنے والے لوگوں میں ہوتاہے۔ آج کل اردو املا کے موضوع پر کام کر رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ، روزنامہ پاکستان اور دن میں ترجمہ نگاری سمیت متعدد کلیدی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ روزنامہ پاکستان میں ’’ریمانڈ‘‘ کے عنوان سے طنزیہ اور سنجیدہ کالم لکھتے ہیں۔ 2018ء انہوں نے تاریخ فرشتہ کا ترجمہ کیا جو اس وقت ان کا سب سے بڑا کام ہے۔ یہ کتاب گذشتہ سو سال سے نامکمل شائع ہو رہی تھی انہوں نے اس کو 4 سال سے زائد عرصہ کے بعد 12 مقالوں کے ساتھ مکمل کیا اس کے متن کو آسان اور عام فہم زبان دی اور تاریخ پیدائش کے قطعات کی پڑتال کی اور جہاں کہیں غلطی پائی گئی اس کی نشاندھی کی۔ اس کے علاوہ فارسی کے اشعار بھی درست کئے۔ مورخ قاسم فرشتہ کے بیان کردہ ماخذات کی بھی پڑتال کی اور اصل ماخذات میں فرق کی نشاندھی بھی کی۔ دنیا بھر میں اہل علم نے ان کی کاوش کی بہت سراہا۔

سال 2021 میں معروف پاکستانی چینل 24 نیوز میں بطور تدوین کار خدمات انجام دے رہے ہیں. آئندہ برس ان کی دو مزید کتابیں شائع ہوں گی