صارف:Msultannadwi

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

امین الدین شجاع الدین امین الدین شجاع الدین صاحب طرزادیب ،مایہ ناز انشا پرداز اورمعروف صفحافی تھے۔ ولادت اورتعلیم یکم دسمبر 1955ء میں بھونڈی،بمبھئی میں پیدا ہوئے،والد کانام شیخ شجاع الدین ہے،1972ء میں رئیس ہائی اسکول بھیونڈی سے میٹرک کاامتحان امتیازی نمبرات سے پاس کیا،اس کے بعدمہاراشٹر کالج کے آرٹس فیکلٹی سے انٹر اور جامعہ عثمانیہ حیدرآباد سے گریجویشن مکمل کیا،اس کے بعد1975ء میں دینی تعلیم کے حصول کے لئے ندوۃ العلماء لکھنؤمیں داخلہ لیا،اور دویاسال سال یہاں زیرتعلیم رہے۔ تدریس اورصحافت عصری تعلیم منقطع ہونے کے بعد کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے کے انگلش میڈیم اسکول میں تدریس سے وابستہ ہوئے،اوریہاں متعدد سالوں تک اردوزبان پڑھایا، صحافتی ذوق آپ کے خمیر داخل تھا،چنانچہ رئیس ہائی اسکول میں تعمیر نو کے نام سے ایک قلمی رسالہ شائع کیا،اورکالج میں بزم اردو کے سکریٹری رہے،اس حیثیت سے اردو کے چوٹی کے ادباء جیسے کرشن چندر،مہندرناتھ،خواجہ احمد عباس،عصمت چغتائی وغیرہ سے راہ و رسم رہی،کالج کے زمانہ میں آپ کے مضامین سہ روزہ دعوت،تہہذیب الاخلاق علی گڑھ،اورروزنامہ انقلاب میں شائع ہوئے۔ اسی درمیان معروف عالم دین مولاناسید سلمان حسینی ندوی سے خط وکتابت ہوئی،اوران سے ربط وتعلق اتنا بڑھا کہ مولانا کی تنظیم جمعیت شباب اسلام لکھنؤ سے وابستہ ہوگئے۔اورعرصہ تک شباب الاسلام کے ترجمان ماہنامہ بانگ حراء کے مدیر رہے،اسی طرح مولانا فضل الرحیم مجددی سے تعلق کے نتیجہ میں آپ جامعہ ہدایت پہونچے اورماہنامہ ہدایت کی ادارت سنبھالی۔ مولاناعبداللہ عباس ندوی سابق متعمد تعلیم ندوۃ العلماء کی دعوت پر آپ مادر علمی ندوۃ العلماء میں انگریزی کے استاذ اورندوۃ العلماء کے ترجمان پندرہ روزہ تعمیر حیات کے رئیس التحریر مقرر ہوئے،آپ نے متعدد سال تعمیر حیات کی ادارت کافریضہ بحسن وخوبی انجام دیا۔

تصانیف:

ان کے مضامین کے تین مجموعے شائع ہوچکے ہیں:پہلا آپ کے ادارتی مضامین کامجموعہ نقوش فکرو عمل کے نام سے ہے، جسے ارشددلکش ندوی نے مرتب کیاہے، آپ کے مضامین کا دوسرا مجموعہ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم کے نام سے ہے جووفیات پرمشتمل ہے،اسے راقم السطور منورسلطان ندوی نے مرتب کیاہے،اسی طرح آپ کے انٹرویوزکامجموعہ جوآپ کی زندگی میں ہی مرتب ہوگیاتھا،روبرو(انٹرویوزکامجموعہ)کے نام سے شائع ہوا ہے،اسی بھی راقم سطور منورسلطان ندوی نے مرتب کیاہے