صارف:Noorhassanshaikh

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمس العارفین سلطان المتوکلین محبوب الہی حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی جعفری رضی اللہ عنہ بن زکریا رحمۃ اللہ علیہ بن عبدالوہاب بن عمر خان بن خان محمد ۔ آپ کا وطن مالوف موضع گڑگوجی ہے جو کوہ درگ میں واقع ہے۔ یہ پہاڑ تونسہ شریف سے مغرب کی طرف میں کوس کے فاصلہ پر ہے۔ قوم کے پٹھان ہیں اور قوم جعفر کے ساتھ مشہور ہیں۔ ان کی یہ نسبت حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے۔ حضرت خواجہ حافظ صاحب نے مجھے یونہی بیان فرمایا کہ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے دو نکاح کیسے تھے۔ ایک اماموں کے خاندان سے سید زادی تھیں اور دوسری بیوی بیٹھانوں کے خاندان سے تھیں۔ اس کے بطن سے ایک فرزند پیدا ہوا جس کا نام جعفر رکھا گیا۔ جب وہ صاحب اولاد ہوا تو ان کی اولاد جعفر مشہور ہوئی۔ یہ قصہ کتب تواریخ میں تحریر ہے اور مشہور ہے۔