صارف:Quqnuss

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام : ققنسس

تعليم : انٹر پاس

مشغوليات : ميري تيں مشغوليات ہيں

  • پہلي کوئي خاص نہيں
  • دوسري کے مطعلق تو آپ کو پتہ ہي ہوگا
  • تيسري کا ذکر ميں مناسب نہيں سمجھتا

ميں ايک طالب علم ہوں ( اگر آپ اس جملے کو پطرس کے مضمون "ميں ايک مياں ہوں" کے معنوں ميں پڑھ ليں تو سمجھنے ميں آساني رہے گي )۔

ميں نے يہ شناخت کيوں رکھي ؟ ۔۔۔ ليکن ميں يہ بتا سکتا ہوں کہ اس کا مطلب کيا ہے۔ فيروزالغات کے مطابق يہ انہايت خوش الحان پرندے کا نام ہے، جس کي چونچ ميں 360 سوراخ ہوتے ہيں اور ہر سوراخ ميں سے علحدہ سر ( بالوں والا سر نہيں بلکہ "سر۔تال" والا سر ) نکلتے ہيں۔ اگر کسي کے ( بالوں والے ) سر پر کريش لينڈنگ کر جائے تو اسے بادشاہ بنا ديتا ہے ( بادشاہ کي قسم ابھي زيربحث ہے )، تو اس حوالے سے اسے "ہما" کا بھائي کہا جا سکتا ہے

ميں اپنے تعارف کا اختتام علامہ اقبال کے اس مقولے پر کرنا پسند کروں گا

يا وسعت افلاک ميں تکبير مسلسل
يا خاک کي آغوش ميں تسبيح و مناجات